اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دانشور اسد عباس نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام نے پرامن احتجاجی مظاہرے کر کے دکھا دیا ہے ک وہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ اسد عباس نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہ گزشتہ تین برسوں سے بحرینی عوام کی انقلابی تحریک جاری ہے اور آل خلیفہ کی جانب سے اس ملک کے عوام کو سرکوب کرنے کی پالیسی کے باوجود عوام اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ خلیج فارس کے علاقائی ممالک کی حمایت و مدد سے بحرینی عوام کو کچل رہی ہے لیکن بحرین کے عوام نے کل اس ملک کے دارالحکومت منامہ اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کر کے دکھا دیا کہ وہ کسی بھی طور ظلم و جبر کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
.......
/169